رمضان المبارک کے دوران2000 سے زائد مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے،شہبازشریف

جمعہ 3 جون 2016 14:29

رمضان المبارک کے دوران2000 سے زائد مدنی دسترخوان لگائے جائیں گے،شہبازشریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 جون۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو سستے داموں معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے تاریخ ساز رمضان پیکیج دیا ہے،رمضان المبارک کے دوران دو ہزار سے زائد مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت صوبہ بھر میں تین سو سے زائد رمضان بازار قائم کئے جا رہے ہیں،دس کلو آٹے کا تھیلا رمضان بازاروں میں دو سو نوے روپے میں دستیاب ہوگا،اوپن مارکیٹ میں دس کلو آٹے کا تھیلا تین سو دس جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا چھ سو بیس روپے میں ملے گا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چینی، گھی، سبزیاں، پھل، دالیں، چکن اور انڈے بھی مارکیٹ کے مقابلے میں سستے داموں دستیاب ہوں گے،رمضا ن پیکیج کی پائی پائی عوام کو سستی اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کیلئے خرچ کی جائے گی۔ لندن سے صوبائی پرائس کنٹرول کمیٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورد نوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامیہ اور منتخب نمائندے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :