سانحہ مری ‘ٹیچر کو جلانے میں ملوث تین ملزم گرفتار

جمعہ 3 جون 2016 14:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے مری میں 19 سالہ لیڈی ٹیچر کو تشدد کے بعد زندہ جلانے میں مبینہ طور پر ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

آرپی او راولپنڈی وصال فخر سلطان نے بتایا کہ مری میں زندہ جلائی جانے والی لڑکی کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں ماسٹر شوکت ، میاں ارشد اور رفعت محمود شامل ہیں ۔ آر پی او کے مطابق مری واقع کا مقدمہ پہلے ہی درج کیا جا چکا ہے ، مقدمے میں گرفتار کئے گئے ملزمان نامزد تھے ، ملزمان واقعے میں ملوث پائے گئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :