طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات سے جواب طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جون 2016 13:16

طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات سے جواب طلب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) :دو روز قبل اسلام آباد میں آئے طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے پر وزیر اعظم نے محکمہ موسمیات سے جواب طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جدید آلات کے باوجود محکمہ موسمیات طوفان کی پیشگی اطلاع دینے میں ناکام رہا۔ شدید آندھی اور طوفان نے وفاقی دارالحکومت اور خیبر پختونخواہ میں تباہی مچائی۔

(جاری ہے)

طوفان کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہونے سمیت سرکاری اور نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات سے طوفان کی پیشگی اطلاع نہ دینے سے متعلق وضاحتی رپورٹ آج ہی دفتری اوقات میں وزیر اعظم آفس میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ یکم جون کی شب کو آنے والے طوفان نے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخواہ میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی بکھیری جس میں درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

متعلقہ عنوان :