لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مون سون سیزن کے دوران صفائی انتظامات کیلئے ایمرجنسی ریسپانس پلان جاری،چھ سو سینٹری ورکر شہر بھر میں 146 مقامات پر اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دئینگے

Malik Usman ملک عثمان جمعہ 3 جون 2016 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) ایل ڈبلیوایم سی نے مون سون سیزن کے دوران صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے ایمرجنسی ریسپانس پلان جاری کردیا۔صفائی عملہ بارش کے دوران شہر کے ایک سو چھیالیس اہم چوکنگ پوائنٹس پر واسا اہلکاروں کے ہمراہ خدمات سر انجام دے گا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے مون سون سیزن کے دوران شہر میں صفائی کی صورتحال اور بارش کے بعد بارش کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ایمرجنسی ریسپانس پلان تیار کر لیا۔

پلان کے مطابق دس جون سے پندرہ ستمبر دو ہزار سولہ تک مون سون سیزن کے دوران ایل ڈبلیوایم سی کا عملہ واسا اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے ایک سو چھیالیس اہم اور حساس چوکنگ پوائنٹس پر خدمات سرانجام دے گا۔عملہ تین شفٹوں میں کام کرے گا۔

(جاری ہے)

دوسری اور تیسری شفٹ کے لیے چھ سو سینٹری ورکرز پر مشتمل عملہ مختص کیا گیا ہے جو یونیفارم میں ضروری آلات اور مشینری کے ہمراہ بارشی پانی کے نکاس کو یقینی بنانے کے لیے واسا اہلکاروں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا۔

ایمرجنسی ریسپانس پلان کے موثر نفاذ کیلیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے فعال رہے گا اور محکمہ موسمیات کے الرٹ پر ریسپانس ٹیم کو متحرک کرے گا۔ ترجمان ایل ڈبلیوایم سی جمیل خاور کا کہنا ہے کہ شہر کے نو ٹاوٴنزمیں موجود ایل ڈبلیوایم سی کے زونل دفاتر کو ایمرجنسی سنیٹرز بنا دیاگیا ہے جس کے انچارج زونل افسران مقرر کئے گئے ہیں جو ایمرجنسی کی صورت میں ریسپانس کریں گے جبکہ منیجر آپریشنز ، ڈپٹی واسسٹنٹ منیجر ز کے ہمراہ نگرانی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :