نئی دہلی : بھارتی شہر متھرا میں‌پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں،23 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جون 2016 12:58

نئی دہلی : بھارتی شہر متھرا میں‌پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں،23 ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 جون 2016ء) : بھارتی شہر متھرا میں پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 22 مظاہرین اور ایک پولیس اہکار شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھڑپوں کے دوران 23 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کےشہر متھرا میں تجاوزات کے خلاف آپریشن پرتشدد ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :