ویت نام میں رواں سال چاول کی پیداوار میں کمی کا امکان

جمعہ 3 جون 2016 12:57

ہنوئی۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ویت نام میں رواں سال چاول کی پیداوار میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ویت نام کی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں سال ملک میں چاول کی پیداوار میں مجموعی طور پر 1.5فیصد کی کمی آنے کا امکان ہے اور پیداوار 44.5 ملین ٹن تک رہے گی۔

(جاری ہے)

2005ء کے بعد پہلی مرتبہ ویت نام میں چاول کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔ حکام کے مطابق ملک میں خشک سالی اور النینو فیکٹر کی وجہ سے چاول اور دیگر فصلات کی پیداوار پر اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ویت نام میں گزشتہ سال 45.21 ملین ٹن چاول کی پیداوار ہوئی تھی۔