ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی

جمعہ 3 جون 2016 12:56

ٹوکیو ۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء) ایشئن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو ین اور یورو کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکا میں روزگار کی شرح بارے رپورٹ کے اجراء کے انتظار میں سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو تجارتی منڈی میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ین کے مقابلے میں ڈالر کی شرح تبادلہ 108.88 ین فی ڈالر سے کم ہو کر 108.66 ین فی ڈالر ہو گئی جبکہ یورو کی شرح تبادلہ 1.1154ڈالر فی یورو سے بڑھ کر 1.1158 ڈالر فی یورو تک پہنچ گئی تاہم ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں کمی ہوئی اور یورو کی شرح تبادلہ 121.24 ین فی یورو ریکارڈ کی گئی جوکہ گزشتہ روز کاروباری سرگرمیوں کے اختتام پر 121.44 ین فی یورو تھی۔