ریاض: پولیس نے غیر قانونی طور پر بریڈ تیار کرنے والے 19غیر ملکی گرفتار

جمعہ 3 جون 2016 12:51

ریاض: پولیس نے غیر قانونی طور پر بریڈ تیار کرنے والے 19غیر ملکی گرفتار

ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔03جون 2016ء) : ریاض پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک بنگلے سے 19یمنی شہریوں کو گرفتار کیا ہے جو کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں تیار ہونے والی خاص بریڈ ”ٹرٹیلہ“ تیار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کے اہلکار نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر ٹرٹیلہ بریڈ کی مانگ میں اضافہ ہو جاتا ہے ،ج سکو دیکھتے ہوئے متعدد افراد غیر قانونی طریقے سے بریڈ تیار کرتے ہیں۔

ریاض میونسپیلٹی نے کھانے پینے کی اشیاء کے لیئے خاص طور پر توجہ دی ہے ۔تا کہ شہریوں کو کسی بھی صورت غیر معیاری اشیاء نہ مل سکیں۔اس لیئے میونسپیلٹی کے اہلکاروں نے رمضان المبارک کے پیش نظر ریاض پولیس کے ساتھ مل کر گیر معیاری اشیاء بنانے اور ان کی خریدوفروخت میں ملوث افراد پکڑنے کے لیئے مختلف جگہوں پر کاروائیاں شروع کر دیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :