ٹوکیو،شنگھائی ، ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینجز میں تیزی

جمعہ 3 جون 2016 12:43

ٹوکیو ۔ 3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء)ٹوکیو،شنگھائی اور ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو تیزی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو حصص بازار میں وقفہ تک کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملک کا اہم ترین نکی 225 انڈیکس 0.17 فیصد یا 27.42پوائنٹس کی بہتری سے 16589.97 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا جبکہ ٹاپکس انڈیکس 0.07 فیصد یا 0.87 پوائنٹس کے اضافے سے 1332.68 پوائنٹس ہو گیا۔

(جاری ہے)

شنگھائی سٹاک ایکسچینج میں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.16 فیصد یا 4.56 پوائنٹس کے اضافے سے 2929.79 پوائنٹس اور شین ژین کمپوزٹ انڈیکس 0.49 پوائنٹس کی بہتری سے 1905.23 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج میں ہینگ سینگ انڈیکس 0.46 فیصد یا 96.86 پوائنٹس کے اضافے سے 20956.08 پوائنٹس ہو گیا۔