آرٹ اینڈ ڈیزائن کی سالانہ نمائش جمعرات کو منعقد ہو گی

جمعہ 3 جون 2016 12:36

پشاور ۔03جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 جون۔2016ء)پشاور یونیورسٹی کے شعبہ آرٹ اینڈڈیزائن کی سالانہ تھیسز نمائش جمعرات کو ٹیچرز کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہو گی جس میں ٹیکسٹائل کے 11 جبکہ کمیونیکیشن ڈیزائن کے 2 سبجیکٹ ماڈلز رکھے گئے تھے اس کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ نے پہلی بار پروڈکشن آرٹ کو بھی متعارف کرایا نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم رسول جان نے این ڈاکٹر منہاج الحق رجسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی اور چیئرپرسن پروفیسر فریدہ رشید کے ہمراہ کیا اور بعد ازاں تمام ماڈلز کا معائنہ کیا ۔