راس الخیمہ: پولیس نے 1.5ملین ڈالر جعلی کرنسی رکھنے کے جرم میں چار افراد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 3 جون 2016 12:17

راس الخیمہ: پولیس نے 1.5ملین ڈالر جعلی کرنسی رکھنے کے جرم میں چار افراد ..

راس الخیمہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔03جون 2016ء) :دبئی خفیہ پولیس نے ایک کاروائی کرتے ہوئے ،راس الخیمہ کے علاقے سے جعلی کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے 1.5ملین ڈالر جعلی غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ کریمنل انوسٹٹیگیشن ڈپارٹمنٹ کو اپنے خفیہ ذرائع سے معلومات ملیں کہ کچھ افراد اس جعلی غیر قانونی کرنسی کے دھندے میں ملوث ہیں۔

خفیہ پولیس کے اہلکاروں نے ان ملزمان پر کڑی نظر رکھنے کے بعد اپنے ایک اہلکار کو جعلی کرنسی کا ڈیلر ظاہر کر کے ان سے رابطہ کیا ، اسکے بعد گروب کے ارکان جعلی کرنسی کو بیچنے کے تیاری میں تھے، لیکن عین وقت پر خفیہ پولیس نے کاروائی کر کے اس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔محکمہ پولیس کے سربراہ نے خفیہ پولیس کی کاروائی کو سراہا اور ملزمان کے خلاف مزید تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔

متعلقہ عنوان :