25پاکستانی اور افغان پناہ گزینوں کو آسٹریا بھیجنے والاگروہ گرفتار
پانچوں یوکرائنی باشندوں کو انسانوں کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتارکیاگیا،ہنگرین پولیس
جمعہ 3 جون 2016 12:12
بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) ہنگرین پولیس نے کہاہے کہ انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث پانچ ایسے یوکرائنی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر پچیس افغان اور پاکستانی تارکین وطن کو ایک ویگن میں سوار کرا کے آسٹریا کی طرف بھیجا تھا۔ایک اور واقعے میں ہنگری کی پولیس نے ایک انچاس سالہ آسٹرین باشندے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
آسٹریا کا یہ شہری اپنی کار میں چھ شامی مہاجرین کو لے جا رہا تھا، جن میں دو بچے بھی تھے۔ ہنگری کی پولیس نے اس کار کو شمالی شہر ٹاٹا کے قریب روک لیا تھا۔امریکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث ان پانچوں یوکرائنی شہریوں نے مبینہ طور پر پچیس تارکین وطن کو ہنگری سے آسٹریا بھیجنے کی کوشش کی تھی۔(جاری ہے)
ہنگری کی پولیس کا کہناتھا کہ ان پانچوں افراد کو انسانوں کی اسمگلنگ کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جن پناہ گزینوں کو آسٹریا بھیجا جا رہا تھا، ان کا تعلق افغانستان اور پاکستان سے ہے۔ پولیس کے مطابق ان تارکین وطن کو دو ویگنوں کے ایک قافلے کی صورت میں روانہ کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز ہنگری کی پولیس نے آسٹریا کی سرحد سے پندرہ کلو میٹر پہلے ہی چیکنگ کے لیے ان ویگنوں کو روک لیا۔ایک وین کی نمبر پلیٹ لیتھوانیا کی تھی، جسے ایک یوکرائنی شہری چلا رہا تھا۔ دوسری وین روکے جانے کے وقت خالی تھی، اسے بھی ایک یوکرائنی شہری چلا رہا تھا اور اس میں اس کے تین ہم وطن بھی سوار تھے۔ایک اور واقعے میں ہنگری کی پولیس نے ایک انچاس سالہ آسٹرین باشندے کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ آسٹریا کا یہ شہری اپنی کار میں چھ شامی مہاجرین کو لے جا رہا تھا، جن میں دو بچے بھی تھے۔ ہنگری کی پولیس نے اس کار کو شمالی شہر ٹاٹا کے قریب روک لیا تھا۔حکام کا کہناتھاکہ آسٹریا جانے کی کوشش کرنے والے ان چھ شامی مہاجرین نے ہنگری میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دے رکھی تھیں تاہم ان کے پاس بیرون ملک سفر کرنے کے لیے مطلوبہ دستاویزات اور اجازت نامے نہیں تھے۔رواں سال کے آغاز سے لے کر مئی کے وسط تک ہنگری میں ساڑھے سترہ ہزار تارکین وطن نے حکام کو سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں لیکن وہاں زیادہ تر پناہ گزینوں کی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی درخواستوں پر کوئی بھی فیصلہ سنائے جانے سے قبل ہی آگے جاتے ہوئے مغربی یا شمالی یورپی ممالک تک پہنچ جائی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
-
آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے لیو ان کیشمینٹ بحال نہ کرنے پر 15مئی سے احتجاج کی کال دیدی
-
وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈاراورازبک وزیرخارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات
-
امریکہ میں پاکستانی سفیر سے پنجابی سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
وزیرِاعظم کی تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے،بیرونِ ملک پاکستانی افرادی قوت کے بہتر روزگار کیلئے پاکستان سکل کمپنی، سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام ، تکنیکی و فنی تربیت کے شعبے میں اصلاحات کیلئے کمیٹی ..
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
میں کیوں معافی مانگوں؟ عمران خان کا ڈی جی آئی ایس پی آر کو جواب
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.