یونیورسٹی آف سرگودھا کے جون 2016ء میں منعقد ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا

جمعہ 3 جون 2016 12:11

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء )یونیورسٹی آف سرگودھا کے جون 2016ء میں منعقد ہونے والے امتحانات کو ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایم اے ،ایم ایس سی ،ایم کام،ایم بی اے،بی بی اے،بی ایس ،اور بی کام کے دوسرے ،چوتھے ،پانچوایں ٹرم کے امتحانات اور بی کام پارٹ ون ،پارٹ ٹو کے پہلے سالانہ امتحان2016کو ملتوی کیا گیا ہے ۔نیز بی اے /بی ایس سی کے پہلے سالانہ امتحان2016کے عملی امتحانات کیمسٹری،شماریات ،جغرافیہ، کمپیوٹر سائنس کے عملی امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ان ملتوی امتحانات کے شیڈول کا اعلان عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔