ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کا کردار مثالی رہا‘کمشنر سرگودھا

جمعہ 3 جون 2016 12:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء )کمشنر سرگودہا ندیم محبوب نے کہا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا جدید مشینری اور دیگر سہولیات کے ساتھ اعلیٰ معیار کے مطابق مریضوں کے علاج معالجہ میں بھر پور کردار ادا کر رہاہے ۔ ہسپتال کو مزید سہولیات اور جدید مشینری کے ساتھ مزین کرنے کیلئے فرینڈ آف ڈی ایچ کیو کا مستقبل میں بھی تعاون ‘ راہنمائی او رمشاورت درکار ہو گی۔

انہوں نے فرینڈز آف ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودہا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کا کردار مثالی رہاہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں عالمی معیار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات حاصل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہسپتال سرگودہاڈویژن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد بالخصوص غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگ علاج معالجہ کیلئے آتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپتال میں اتنی تعداد میں لوگوں کے علاج معالجہ او رانہیں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے شہریوں بالخصوص مخیر حضرات کا تعاون انتہائی ضروری ہے ۔ فرینڈز آف ڈی ایچ کیو ہسپتال کا قیام اسی سلسلہ کی کڑی ہے ۔ جس کیلئے ڈی سی او ثاقب منان اور ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر کے سا تھ ساتھ محمد عرفان بٹ کاکردار انتہائی قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اب بھی ہسپتال میں بہت سے منصوبے زیر غور ہیں جن کی تکمیل کیلئے فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کا تعاون او رراہنمائی درکار ہے۔

ہماری بھر پور کوشش ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ مقامی احبات کے تعاون سے ہسپتال کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ یہاں پر ملک کے دیگر بڑے شہروں کے ہسپتالوں کے برابر لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔کمشنرنے ہسپتال کی بہتری او رترقی کیلئے فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کے کردار کو قابل ستائش قرار دیا ۔ ڈی سی او نے کہاکہ دو سال قبل یہ ہسپتال شدید بحرانوں سے دوچار رہا لیکن ہم نے شہریوں کے تعاون سے اس ہسپتال میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔

جدید مشینری اور آلات مہیا کئے گئے ۔ ہسپتال کی نئی بلڈنگ میں منتقلی سے ہسپتال میں مریضوں کارش مزید بڑھ گیا ۔ انہوں نے ہسپتال کی بہتری او رترقی کیلئے کمشنر ندیم محبوب کی ذاتی دلچسپی او ر کوششوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی نرسری ‘ یورالوجی ا و رآرتھوپیڈک کے شعبوں میں بین الاقوامی معیار کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیایت مہیا کی جارہی ہیں ۔

ڈی سی او نے فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کے غیر معمولی تعاون پر انہیں ہدیہ تبریک پیش کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر پرویز حیدر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ حکومت نے ہسپتال میں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھر پور توجہ دی ہوئی ہے۔ فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کے بھر پو رتعاون کے ذریعے ہسپتال میں جدید آ لات او رمشینری کے حصول کو ممکن بنایا ۔

انہوں نے ہسپتال کے مستقبل کے مجوزہ منصوبہ جات کیلئے شہریوں کے تعاون کی ضرور ت پر زور دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی میڈیکل او رسرجیکل ایمر جنسی کو گراؤنڈ فلور پر جبکہ آپریشن تھیٹر کو فسٹ فلور پر منتقل کیا جارہاہے ۔ ا سکے علاوہ ہسپتال میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کیلئے سرجیکل آلات ‘ فرینچر ‘ جدید مشینری ‘ سمال لانڈری ‘ کولڈ سٹوریج روم‘ مریضوں کے لواحقین کیلئے انتظارگاہوں کی تعمیر ‘ہسپتال میں پچاس بیڈز کے مزید وارڈ کی تعمیر ‘ انسینیٹر اور تیس پنکھوں کی خرید ‘ سرجیکل آلات ‘ فرنیچر او رسٹیل الماریوں ‘ اینڈ وسکوپ او رلیپروسکوپ ‘ نرسنگ ہسپتال کی مرمت وغیرہ جیسے اہم منصوبوں پر کام کرنے کی فوری ضرورت ہے ۔

جس کیلئے ہسپتال کو ایک کروڑ 30لاکھ روپے تک کے فنڈز کی ضرورت ہو گی ۔ اس موقع پر فرینڈ ز آف ڈی ایچ کیو نے ہسپتال کی بہتری کیلئے دل کھول کر تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی او راجلاس میں عطیات کا اعلان کیا کیونکہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم کارخیر ہے ۔ کمشنر او رڈی سی او نے فرینڈز آف ڈی ایچ کیو کے تعاون او رجذبہ خدمت انسانیت پر انہیں خرا ج تحسین پیش کیا۔