پاکستان، بھارت مسئلہ کشمیر پر یورپی ماڈل اپنائیں، یورپی ممالک نے مذاکرات سے مسائل حل کئے، ڈرون حملوں پر عالمی قوانین پرعمل ضروری ہے،ڈاکٹر ڈان ٹیڈن
جمعرات 2 جون 2016 23:19
اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان میں جرمنی کے سفارتخانے کے پریس اینڈکلچر سیکشن کے سربراہ ڈاکٹر ڈان ٹیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت مسئلہ کشمیر پر یورپی ماڈل اپنائیں، یورپی ممالک نے مذاکرات سے مسائل حل کئے، ڈرون حملوں پر عالمی قوانین پرعمل ضروری ہے، پاکستان اور جرمنی کی دوطرفہ تجارت کا حجم پاکستان کی بھارت کے ساتھ تجارت کے حجم کے تقریباً برابر ہے باوجود اسکے کہ جرمن، پاکستان سے کافی دور واقع ہے جبکہ بھارت اور پاکستان ہمسائے ہیں۔
جرمن سفارتکار نیشنل پریس کلب اسلام آبادکے دورے کے دوران میٹ دی پریس میں اظہار خیال کررہے تھے۔ ڈرون حملوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انکا ملک عالمی قوانین کا بڑا حامی ہے اور وہ عالمی قوانین کی عملداری اور دیرپا امن پر یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے)
مسئلہ کشمیر پر اظہارخیال کرتے ہوئے ڈاکٹر ٹیڈن کاکہنا تھاکہ یہ مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت عرصے سے ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں یورپی ممالک میں اسی طرح کے کئی مسائل موجود تھے تاہم ان ممالک نے مسائل کومذاکرات سے حل کیا۔ انہوں نے امید ظاہرکی کہ پاکستان اور بھارت بھی اسی ماڈل کو اپنائیں گے۔ جدید دنیا میں میڈیا کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد میڈیا جمہوریت کا ایک اہم ستون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے لوگ پاکستان نہیں آسکتے تاہم وہ میڈیاکے ذریعے پاکستان کے بارے میں اپنا تاثر بنا سکتے ہیں۔ ڈاکٹر ٹیڈن نے کہاکہ ڈوئچے ولی کے ذریعے جرمنی میں پاکستان اور دیگر ممالک کے صحافیوں کی گلوبل میڈیا ٹریننگ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جرمنی کے دفترکے تمام پانچوں شعبے فعال ہیں اور یہ جمہوریت، پارلیمنٹ، میڈیا اور دیگر پاکستانی اداروں کے استحکام کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں گوئٹھے انسٹیٹیوٹ، لاہور میں فرانسیسی سفارخانے کے اشتراک سے اوراسلام آباد میں سفارتخانے نے مختلف ثقافتی سرگرمیوں اور تقریبات کا انعقادکیا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ جرمن زبان اور ثقافت بھی انڈو یورپین زبانوں اور ثقافتوں جتنے پرانے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جرمن لوگ فٹبال کھیلنا پسندکرتے ہیں، یہی انکا قومی کھیل ہے اوروہ کرکٹ سے واقف نہیں تھے تاہم پاکستانیوں نے جرمنی میں کرکٹ متعارف کرائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.