فیسکو کے سیکرٹری کو خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی گئی

جمعرات 2 جون 2016 23:16

فیصل آباد۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء )فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حال ہی میں جنرل مینجر آپریشن کے عہدے پر ترقی پانے والے اور کمپنی سیکرٹری مسعود صلاح الدین کو ان کی بطور کمپنی سیکرٹری خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ دی۔

(جاری ہے)

چیئرمین فیسکو بورڈ خرم مختار نے مسعود صلاح الدین کو بطور جنرل مینجر ترقی پانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انھوں نے گذشتہ دو دہائیوں سے جس طرح احسن طریقے سے کمپنی سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے وہ لائق تحسین ہیں۔

بطور جنرل مینجر ان کے فرائض میں اضافہ ہو گیا ہے لہذا بورڈ انھیں کمپنی سیکرٹری کے عہدے سے بری الذمہ کر رہا ہے ۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو اور دیگر بورڈ ممبران نے بھی ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔