بلوچستان کے امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو ایران میں درپیش تمام تر مشکلات کو بہت جلد حل کیاجائیگا جن امپورٹرز اورایکسپورٹرز کے ایرانی تجارت سے وابستہ افراد کے ذمے کروڑوں روپے قرض واجب الادا ہے، ان کے مسئلے کو ایک ہفتے میں ہی حل کرنے کیلئے احکامات دئیے جائینگے

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی وفد سے گفتگو

جمعرات 2 جون 2016 23:15

کوئٹہ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) پاکستان میں متعین ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہاہے کہ بلوچستان کے امپورٹرز ،ایکسپورٹرز اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو ایران میں درپیش تمام تر مشکلات کو بہت جلد حل کیاجائیگا جن امپورٹرز اورایکسپورٹرز کے ایرانی تجارت سے وابستہ افراد کے ذمے کروڑوں روپے قرض واجب الادا ہے ان کے مسئلے کو ایک ہفتے میں ہی حل کرنے کیلئے احکامات دئیے جائینگے ۔

وہ گزشتہ روز چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے صدر جمال ترہ کئی ،ایگزیکٹو ممبر حاجی اکرم اورمحمدگل رئیسانی پرمشتمل وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر بات چیت کر رہے تھے ۔اس سے قبل چیمبرآف کامرس کے صدر جمال ترہ کئی اوروفد میں شامل دیگرارکان نے پاکستان میں متعین ایرانی سفیر کوبتایاکہ اس وقت زیروپوائنٹ تفتان بارڈر کی بندش کے باعث فریش فروٹس کے کاروبار سے منسلک ایکسپورٹرز کو بڑے پیمانے پر نقصانات کاسامناہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی مختلف طرح کے ٹیکسز اورعائد کردہ شرائط سے مشکل پیش آرہی ہے انہوں نے بتایاکہ بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کے ایران میں کروڑوں روپے پھنسے ہوئے ہیں جس کیلئے ان کے احکامات ضروری ہے انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ نظام کو بھی قائم کرکے فعال بنانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہاکہ بلوچستان کے تجارت سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل اورمشکلات کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائینگے بہت جلد ان کے مشکلات اورخدشات وتحفظات کو ختم کرنے کاسامان کیاجائیگا انہوں نے کہاکہ تجارت سے وابستہ افراد کے کروڑوں روپے قرض کے معاملے پر بھی ایک ہفتے کے دوران سٹینڈلیاجائیگا جبکہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو بھی حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :