کرک ،انڈس ہائی وے پر مسافر بس اوآئل ٹینکرحادثے میں 6 افراد جان بحق 44 زخمی

جمعرات 2 جون 2016 23:15

کرک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء ) انڈس ہائی وے پر مسافر بس اوآئل ٹینکرحادثے میں 6 افراد جان بحق 44 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شام ناشپہ گیس آئل پلانٹ کے قریب انڈس ہائی وے میرکلام بانڈہ کے مقام پر تیمرگرہ سے کراچی جانیولی مسافر بس JB9445 مخالف سمت سے آنیوالی آئل ٹینکرنمبر LSD 5935سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت چھ افراد موقع پر جان بحق اور 44 مسافر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال کوہاٹ منتقل کیا گیا جن میں سے 20 زخمیوں کو انتہائی تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا حادثے کی خبر سنتے ہی مقامی پولیس اور ڈی پی او کرک میاں نصیب جان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور جان بحق افراد کو بس سے نکالااو رہسپتال پہنچانے میں مدد کی۔

متعلقہ عنوان :