تاشفین نیاز مرحوم ایک پروفیشنل اوربہت اچھے انسان تھے، وزیراعلیٰ سندھ
جمعرات 2 جون 2016 23:09
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ روینیو بورڈ (ایس آر بی)کے چیئرمین تاشفین نیاز کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک پروفیشنل اوربہت اچھے انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم اپنے پروفیشن کے ساتھ ہمیشہ مخلص رہے اور انہوں نے اپنے ادارے ایس آر بی کو ایک مضبوط اور مستحکم ادارہ بنایا اور نئی جہتوں سے روشناس کرایا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے اپنے کام سے لگن کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ اپنی وفات سے دو دن قبل انہوں نے حکومت کیلئے آئندہ بجٹ تخمینوں کے حوالے سے ایک پریزنٹیشن تیار کی تھی۔ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ان کی اچانک وفات سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی پر ہو سکے ان کی ایس آر بی کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔(جاری ہے)
انہوں نے اﷲ تعالی سے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی توفیق دے۔
تاشفین نیاز کو عارضہ قلب کی شکایت تھی جس کے باعث ان کی گذشتہ ہفتہ اینجوپلاسٹی ہوئی تھی۔ وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے تھے کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے کا باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ محمد صدیق میمن، سیکریٹری خزانہ سہیل راجپوت، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، اے سی ایس ترقیات محمد وسیم و دیگر نے مرحوم کی مغفرت اور ایصال و ثواب کیلئے دعا کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.