قائمہ کمیٹی کی زاہد قربان علوی سمیت پانچ اضلاع کے چیئرمین زکوات کونسل کو ہٹانے کی وزیر اعلی سندھ کو سفارش

جمعرات 2 جون 2016 23:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے عشر اور اوقاف نے ایک بار پھرزاہد قربان علوی سمیت پانچ اضلاع کے چیئرمین زکوات کونسل کو ہٹانے کی وزیر اعلی سندھ کو سفارش کردی ہے،نصرت سحر عباسی نے قائمہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں عدالت جانے کی دھمکی دیدی ہے ۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نصرت سحر عباسی کی زیرصدارت ہوا۔

کمیٹی کی گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سیکریٹری اوقاف سے صو بائی زکوات کونسل کے چیئرمین زاہد قربان علوی سمیت پانچ اضلاع کے چیئرمین کی مدت میں ایک سال کی توسیع کے تفصیلات بھی طلب کرلئے ہیں ۔کمیٹی کی چیئرمین نصرت سحر عباسی نے واضع کیا ہے کہ سولہ جون دوہزار سولہ تک اگرقائمہ کمیٹی کے فیصلوں پر عمل نہیں کیا گیا تو پھر وہ خود عدالت سے رجوع کرے گی ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی براعشروزکوات اور اوقاف نے صوبے کے مختلف مزارات پر جمع ہونے والے چندے کی پیٹیوں سے غیر متعلقہ لوگوں کی جانب سے رقم نیکالنے کا نوٹس لیااور سیکریٹری کو ہدایت کی معاملے کی تحقیقات کیلئے محکمہ میں اچھی شہرت رکھنے والے دو افسران پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو تحقیقات کرکے ائندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرے ۔

متعلقہ عنوان :