چمن میں لیویز نے کارروائی کرکے کوئٹہ سے اغواء ہونے والی بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

جمعرات 2 جون 2016 23:09

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) لیویزفورس کی بروقت کارروائی کوئٹہ سے اغواء ہونے والی کمسن بچی نازیہ بازیاب اغواء کاری کے بین الاقوامی گروہ کے سرغنہ دھرلیاملزم اغواء کے دیگروارداتوں میں بھی ملوث رہاہے ۔

(جاری ہے)

لیویزفورس ہیڈکوارٹرچمن کے انچارج رسالدارعبدالجبارخان اچکزئی نے لیویزلائن میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنرخدادادخان احمدزئی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرضلع قلعہ عبداﷲ چمن اسدخان ناصرکی حکم وہدای پررمضان شریف کی آمدپرامن وامان بحال رکھنے کیلئے کارروائیاں تیزکی گئی ہیں جمعرات کوکوبوقت تقریباََتین سے چاربجے دن کواطلا ع ملی کہ ایک مشکوک شخص گلدارہ باغیچہ چمن میں ایک نوعمربچی کوساتھ رکھ کراِدھراُدھرگھوم رہاہے اس اطلاع پرمیں رسالدارعبدالجبارودیگرلیویزنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم بنام جانان ولدآغاجان سردارمحمدقوم بڑیچ مہاجرساکن اسپینی روڈکوئٹہ کورنگ ہاتھوں بمعہ مغویہ نازیہ دُخترکولالاسکنہ اسپینی روڈعمرآٹھ سے نوسال بازیاب ہوئی معلوم ہواہے کہ وقوعہ کے متعلق پولیس اسٹیشن بروری کوئٹہ میں مقدمہ بتحریرزیردفعہ درج رجسٹرہے ملزم اورمغویہ کومزیدکارروائی کیلئے پولیس کوئٹہ تھانہ منتقل کیاجارہاہے۔

متعلقہ عنوان :