ٹینکرز مافیا ایسوسی ایشن والوں پر لاٹھی چارج ہونا چاہئیے،حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں، سینیٹر سلیم مانڈی والا

جمعرات 2 جون 2016 23:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ ٹینکر زمافیا ایسوسی ایشن والوں پر لاٹھی چارج ہوناچاہئے ، یہ حکومت کو بلیک میل کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے زرعی شعبہ سمیت برآمدات کو نقصان پہنچایا ہے ہماری گزشتہ حکومت میں زر عی شعبہ کو فوقیت دی جاتی تھی زرعی شعبہ میں برآمدات پہلی بار کم ہوئی ہیں یہ اسلئے کم ہوئی ہے کہ حکومت نے انکے مسائل پر توجہ نہیں دی اور یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کی اپنی بزنس کمیونٹی حکومت کو برا بھلا کہتی ہے انہوں نے کہا کراچی میں بہت سی ٹینکر مافیا موجود ہے ٹینکر زمافیا ایسوسی ایشن ہر حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے ان پر لاٹھی چارج ہونا چاہئیے ۔