اک چین اقتصادی راہداری کے انفراسٹرکچر منصوبے رواں سال عملدرآمدی مرحلے میں داخل ہوگئے

جمعرات 2 جون 2016 23:00

اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہداری کے انفراسٹرکچر منصوبے رواں سال عملدرآمدی مرحلے میں داخل ہوگئے اور دو بڑے ہائی ویز منصوبوں پر کام کا آغاز ہوگیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اقتصادی راہداری سروے 2015-16کے مطابق قراقرم ہائی وے فیز ٹو تھاکوٹ، حویلیاں سیکشن 142ارب روپے اور پشاور کراچی موٹروے (ملتان سکھر سیکشن) 315ارب کی لاگت سے منصوبوں پر کام میں پیش رفت ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

گوادر ایسٹ ایکسپریس وے پر کام کے علاوہ نئے گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کام جلد شروع کیا جائے گا۔ فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سائیٹ کا دورہ کیا ۔رپورٹ کے مطابق مرکزی ریلوے لائن (پشاور کراچی) کے حوالے سے مشترکہ فزیبلٹی جائزہ مکمل ہوچکا ہے ۔منصوبے میں ریلوے ٹریک کو ڈبل کیا جائیگا ‘اسکے علاوہ جدید ترین ریلوے سگنل سسٹم بھی متعارف کیا جائے گا ‘اسکے علاوہ برہان سے ڈی آئی خان تک چھ لین پر مشتمل موٹر وے کے لئے این ایچ اے نے اراضی ایکوائری کر لی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پہلے سکیشن کی تعمیر کا حال ہی میں افتتاح کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :