وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن کی زیر صدارت ایڈوائزری کمیٹی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا اجلاس،حکومت براڈبینڈ کی ترسیل کے ذریعے ”تیز ترین ڈیجیٹلائزیشن“ کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی،انوشہ رحمن

جمعرات 2 جون 2016 23:00

اسلام آباد ۔ 2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون۔2016ء) ایڈوائزری کمیٹی برائے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس)کا پانچواں اجلاس جمعرا ت کو ایڈوائزری کمیٹی کی چیئر پرسن /وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن کی زیر صدارت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان کے خصوصی معاون برائے قانون برسٹر ظفر اللہ خان، چیئر مین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ، ایڈوائزر ی کمیٹی کے اراکین، وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ،وزارت قانون وا نصاف، وزارت خزانہ، پی ٹی اے اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی)کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر قانون زاہد حامد بھی خصوصی دعوت پر اس اجلاس میں شریک ہوئے۔چیئر مین پی ٹی اے نے حکومت پاکستان کی وضع کردہ پالیسی برائے ”نیکٹ جنریشن سپکٹرم آکشن“ کی روشنی میں 850میگا ہڑز بینڈ کے (10+10میگاہڑز )کی نیلامی کے حوالے سے اب تک کی صورتحال سے ایڈوائزری کمیٹی کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس سپکٹرم نیلامی سے متعلقہ اظہار دلچسپیداخل کرانے کی آخری تاریخ یکم جون ،2016متعین کی گئی تھی۔

اور اس وقت تک پی ٹی اے کو صرف ایک بولی موصول ہوئی ہے۔اس موقع پر فریکونسی ایلوکیشن بورڈ نے بھی متذکرہ سپکٹرم کی فریکونسی سے متعلقہ مختلف پہلوؤں کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈوائزری کمیٹی نے سپکٹرم نیلامی کے حوالے سے پی ٹی اے اور ایف اے بیکی اب تک کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے کو اس نیلامی سے متعلقہ بقیہ امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ا س موقع پر وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا کہ حکومت براڈبینڈ کی ترسیل کے ذریعے ”تیز ترین ڈیجیٹلائزیشن“ کے حصول کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔اور فریکوئنسی سپکٹرم کی نیلامی مستقل بنیادوں پر ٹیلی کام سیکٹر ایکٹوٹی کا حصہ رہے گی۔

متعلقہ عنوان :