پی ایس106میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد100تھی جن میں 73حساس اور27کو انتہائی حساس قرار دیا گیا

جمعرات 2 جون 2016 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس106میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد100تھی جن میں 73حساس اور27کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا ، اس حلقے میں ووٹرز کی کل تعدادایک لاکھ76ہزار395 تھی جن میں99ہزار194مروووٹرز اور77ہزار201خواتین ووٹرز تھیں۔

(جاری ہے)

پی ایس 106میں مجموعی طور پر 14 امید واروں نے حصہ لیا جن میں ایم کیوا یم کے محفوط یار خان،، تحریک انصاف کی نصرت انوار، ، پیپلز پارٹی کے سردار عبدالصمد گبول، پاسبان کے جواد شیرازی سمیت 10آزاد امید وار بھی شامل تھے ۔