Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااقبال سبحانی نے صدر مملکت کے خطاب کو حکومت کی مداع سرائی قرار دیدیا

جمعرات 2 جون 2016 22:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی12 کے رہنما اور قومی اسمبلی حلقہ این اے55 کے سابق ڈپٹی آرگنائزر اقبال سبحانی نے صدر مملکت کے خطاب کو حکومت کی مداع سرائی اور مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ صدر ممنون حسین نے کرپشن ڈرون حملوں اور پانامہ لیکس پر بات نہ کر کے پوری قوم کو مایوس کیا ہے صدر مملکت اپوزیشن کے جکمہوری مطالبات کو غیر قانونی کہ کر جمہوریت کی نفی کر رہے ہیں صدر مملکت ایوان صدر کو جگمگ جگمگ روشن دیکھ کر یہ بھول گئے ہیں کہ عوام اس شدید گر می میں بارہ بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے گذر رہے ہیں اپنے بیاں میں اقبال سبحانی نے کہا کہ صدر مملکت نے لکھی ہوئی حکومتی تقریر پڑ کر پوری قوم کو مایوس کیا ہے ملک کی پارلیمانی تاریخ میں سب سے کم حاضری صدر پر عدم اعتماد پر کھلا ثبوت ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات