وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت سی پی او آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس

رمضان کے دوران بھتہ مافیا ، زبردستی فطرہ زکوٰ ۃوصول کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے ، افطار سے قبل اور بعد از افطار پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس پر رہنے کا پابند بنایا جائے،وزیر داخلہ کی ہدایت

جمعرات 2 جون 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) رمضان المبارک کے دوران بھتہ مافیا ، زبردستی فطرہ زکوٰ ۃوصول کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائیوں کو یقینی بنایا جائے اورباالخصوص افطار سے قبل اور بعد از افطار پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی پوائنٹس ہر گز خالی نہ چھوڑنے کا پابند بنایا جائے، یہ ہدایات وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے سی پی او میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور رمضان المبارک کے دوران صوبے بھر میں قیام امن کے حوالے سے پولیس اقدامات کا بھی انہوں نے جائزہ لیااور مذید ضروری احکامات دیئے، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ ، ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناُاﷲ عباسی ،سمیت تمام ڈی آئی جیز و دیگر سینئر پولیس افسران بھی اجلاس میں شریک تھے،انہوں نے آئی جی سندھ سے کہا کہ اکثر ماہ رمضان کے دوران ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ مشاہدے میں آیا ہے، لہذٰا اس ضمن میں صوبائی سطح پر انسدادی اقدامات کے حوالے سے مجموعی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ،وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز و ضلعی ایس ایس پیز متعلقہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز ، علاقے کی سیاسی ، مذہبی اور سماجی شخصیات و قائدین سے باقاعدہ شیڈول اجلاس کرکے باالخصوص اس ماہ کے دوران درپیش ممکنہ ایشوز کے حل میں خاطر خواہ اقدامات کو یقینی بنائیں،انہوں نے آئی جی سندھ سے کہا کہ باالخصوص ماہ رمضان میں ہائی ویز پر حادثات وغیرہ کو ریسکیو کرنے اور رابریز و دیگر جرائم کے انسداد کے حوالے سے ایس آر پی کے افسران اور جوانوں پر مشتمل ہائی ویز ایمرجینسی پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا جائے،آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ ضلعی پولیس ، اسپیشل برانچ پولیس قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں و انٹیلی جینس ایجینسیوں سے مربوط رابطوں پر مشتمل باالخصوص مساجد امام بارگاہوں ، نماز تراویح کے دیگر کھلے مقامات سمیت مارکیٹوں ، بچت بازاروں وغیرہ کے لیئے فول پروف سیکیورٹی اقدامات کی حکمت عملی و لائحہ عمل ترتیب دیکر فوری طور پر نافذاعمل بنائیں،انہوں نے پولیس کو ہدایات دیں کہ ضلعوں کی سطح پر نمازوتراویح کی ویڈیو ریکارڈنگ کے خصوصی اقدامات کیئے جائیں اور اس حوالے سے تمام مرکزی مساجد ، امام بارگاہوں و دیگر کھلے مقامات کو فوکس کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام داخلی خارجی راستوں پر سرچنگ اور کڑی نگرانی کے اقدامات کیئے جائیں اور پیٹرولنگ پر مامور تمام پولیس موبائلز میں فرسٹ ایڈ باکس اور آگ بجھانے کے آلے کی موجودگی کو ممکن بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :