حافظ آباد‘سابق رکن پنجاب اسمبلی لیلیٰ مقدس کے خاوند اور سسرنے تنخواہ مانگنے پر سابق ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا
جمعرات 2 جون 2016 22:14
افظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) سابق ایم پی اے لیلیٰ مقدس کے خاوند اور سسرنے تنخواہ مانگنے پر اپنے سابقہ ڈرائیور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس تھانہ سٹی نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔محلہ تاج پورہ کے رہائشی محمد مسعود نے پولیس تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس کا بیٹا محمد عثمان سابق ایم پی اے لیلیٰ مقدس کے گھر ڈرائیور تھا۔
محمد عثمان نے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمت چھوڑ دی اور وہ ان سے اپنی بقایا تنخواہ مطالبہ بھی کرتا تھا ۔ کچھ عرصہ قبل لیلیٰ مقدس کے شہر خضر حیات مانگٹ نے اس پر چوری کا مقدمہ درج کروا دیا جو بعد ازاں دوران تفتیش جھوٹ ثابت ہونے پر خارج کر دیا گیا۔جس کا لیلیٰ مقدس کے خاوند ثاقب مانگٹ اور اس کے سسر خضر مانگٹ کو رنج تھا اور وہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.