کراچی پی ایس 106 اور 117 کے تمام پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ، ایم کیو ایم کے امیدوار کامیاب قرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جون 2016 21:50

کراچی پی ایس 106 اور 117 کے تمام پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکاری نتیجہ، ایم کیو ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) کراچی میں پی ایس 106 اور 117 کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری نتیجے میں ایم کیو ایم کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقوں پی ایس 106 اور پی ایس 117 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پی ایس 106 سے ایم کیو ایم کے امیدوار محفوظ یار خان 18147 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ایس 117 سے ایم کیو ایم کے قمر عباس 11375 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔