جڑواں شہروں میں حالیہ طوفان، آئیسکو کے روشنی پروگرام کی کارکردگی کا پو ل کھل گیا

طوفان کے باعث خراب ہونیوالی ٹرانسمیشن لائنز اور فالٹ 20 گھنٹے گزر نے کے باوجود بھی ٹھیک نہ کئے جاسکے

جمعرات 2 جون 2016 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) جڑواں شہروں میں حالیہ طوفان نے آئیسکو کے روشنی پروگرام کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، طوفان کے باعث خراب ہونے والی ٹرانسمیشن لائنز اور فالٹ 20 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی ٹھیک نہ کئے جاسکے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے صارفین کے بجلی کے حوالے سے مسائل حل کرنے کیلئے ایک تھوڑ پارٹی کو ٹھیکہ دیا ہوا ہے جو کہ روشنی کے نام سے شہور ہے اور اس کا دفتر کراچی میں ہے اگر کسی جگہ بجلی خراب ہو جاتی ہے تو صارفین روشنی کمپنی کو ایک ایس ایم ایس کرتے ہیں اور وہ ایس ایم ایس وہ آئیسکو کو کر دیتے ہیں اور آئیسکو حکام خرابی والی جگہ پر آکر مسئلہ حل کر دیتے ہیں، لیکن حالیہ طوفان کے نتجے میں روشنی کمپنی کو بسیوں ایس ایم ایس کرنے کے باوجود آئیسکو حکام بجلی کی بحالی کرنے میں ناکام رہے، عوام بجلی بحالی کیلئے بھی روشنی کمپنی کو ایس ایم ایس کرتی کو بھی آئیسکو آفیس میں حال کرتی لیکن حکام کے گری نید سے آنکھ نہ کھولی، ذرائع کا کہنا ہے کہ روشنی کمپنی آئیسکو حکام کی جانب سے ماہانہ لاکھوں روپے کھانے کا بہانہ ہے، لیکن اگر صارفین ڈائریکٹ آئیسکو کی کال بھی کر دیں تو مسئلہ جلدی حل ہوجاتا ہے، آئیسکو ماہانہ 50 لاکھ روپے روشنی کمپنی کو ادا کرتی ہے باوجود اس کے روشنی کمپنی عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، اس حوالے سے آئیسکو حکام کا کہنا ہے کہ روشنی کمپنی ٹھیکہ کام کر رہی ہے اور ماسواے ایک دو سرکل کے باقی تمام سرکلز میں اس کی کارکردگی 100 فیصد ہے، دو سرکل میں روشنی کمپنی کی کارکردگی 83 فیصد ہے لیکن وہ بھی جلد ٹھیک ہوجائیگی۔

متعلقہ عنوان :