تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے پروجیکٹس کا آغاز کرنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے،سردار غلا م صادق

کشمیری عوام لٹریسی ریٹ یعنی تعلیمی میدان میں بہت ایڈوانس ہیں انہیں اگر بنیادی سہولیات دی جائیں تو وہ ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کے برابر ڈلیور کر سکتے ہیں ،کارنر میٹنگ میں خطاب

جمعرات 2 جون 2016 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء ) سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سردار غلا م صادق خان نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے پروجیکٹوں کا آغاز کرنا پیپلز پارٹی کا طرہ امتیاز ہے۔ بنیادی سہولیات عوام کا بنیادی حق ہے جسے پیپلز پارٹی احسن طریقے سے نبھا رہی ہے۔ پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو عوام کو ان کے حقوق دلوانا اوربنیادی سہولیات دینا اپنا فرض سمجھتی ہے۔

کشمیری عوام لٹریسی ریٹ یعنی تعلیمی میدان میں بہت ایڈوانس ہیں انہیں اگر بنیادی سہولیات دی جائیں تو وہ ترقی یافتہ ممالک کے شہریوں کے برابر ڈلیور کر سکتے ہیں ۔ ناڑی کے مقام پر پل کے افتتاح کے موقع پر کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے سردار غلام صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک قمبہ اور برادری کا نام ہے جو سیاسی عمل کو عبادت سمجھتی ہے اور آنے والے عام انتخابات میں تعلیمی پیکج ، میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز کو ہی کارکردگی کی بنیاد بنائے گی۔

(جاری ہے)

گزشتہ ۵۰ سال میں آزاد خطے میں حکومت کرنے والے پیپلز پارٹی کی گزشتہ ۵ سال کی تعمیر و ترقی کا موازنہ کرلیں ۔ پیپلز پارٹی عوام کو بہتریں منصف سمجھتی ہے اور وہ عوام کے فیصلے بھی تسلیم کرے گی ۔ آزاد کشمیر کے عوامی جلسوں سے چیئرمین بلاول بھٹو کا خطاب کشمیری قوم کے مستقبل کا ایک ویژن ہے اور پیپلز پارٹی اس ویژن کو لے کر باشمول مسئلہ کشمیرتمام مسائل کے حل کے لیے میدان میں اتری ہے۔

انہوں نے وفاقی حکومت کے وزراء کے رویئوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا وہ یاد رکھیں کہ آزاد خطے کی کشمیری عوام گاجر ، مولی نہیں جنہیں وہ آسانی سے ہضم کر لیں گے۔ کشمیری عوام شعوری طور پر ہمالیہ کی بلندیوں سے بھی اونچی ہے اس کا مقابلہ کرنے کے لیے کردار ، کارکردگی اور بھٹو کا ویژن چاہیئے جس کے لیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی خدمت کے جذبہ کے ساتھ کشمیری عوام کی تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور تحریک آزادی کو تقویت دینے کے لیے مصروف عمل ہے۔۔

متعلقہ عنوان :