دبئی میں چینی شہریوں کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینے سے استثنی دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 جون 2016 21:35

دبئی میں چینی شہریوں کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینے ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔02جون 2016ء) متحدہ عرب امارات میں چینی شہریوں کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینے سے استثنی دے دیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق متحدہ میں کئی ممالک کے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ دینے سے استثنی حاصل ہے۔ ان ممالک میں خلیجی ممالک، امریکا، کینیڈا، جاپان، آسٹریلیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، جرمنی، جنوبی افریقہ، اٹلی، سوئٹزرلینڈ، فن لینڈ، پولینڈ، سلوواکیہ، سپین،ہالینڈ، یونان، سویڈن، رومانیہ، بیلجئیم، آئر لینڈ، ترکی، ڈنمارک، پرتگال، آسٹریا، فرانس، برطانیہ، ناروے، لکسمبرگ اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

اب فہرست میں چین کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کرنے والے چینی شہریوں کے پاس اگر چین کا ڈرائیونگ لائسنس موجود ہے تو انہیں نئے سرے سے اماراتی ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ٹیسٹ دینے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اگر چینی شہریوں کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی ویزہ موجود ہو اور چین میں بنوایا گیا ڈرائیونگ لائسنس بھی تو پھر انہیں اماراتی ڈرائیونگ لائسنسن فراہم کر دیا جائے گا۔

تاہم ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے خواہش مند افراد کیلئے ضروری ہو گا کہ ان کی عمر 18 برس سے زائد ہو جبکہ انہیں اپنی بینائی کا ٹیسٹ بھی دینا ہو گا اور اسے ایک تسلیم شدہ ترجمہ آفس سے اس کی / اس کے ڈرائیونگ لائسنس کی ایک سند یافتہ ترجمہ بھی جمع کروانا ہو گا.

متعلقہ عنوان :