ڈرون حملوں کے خلاف آرمی چیف کے بیان کی حمایت کرتے ہیں، پنجاب یونیورسٹی آسا

جمعرات 2 جون 2016 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن(آسا) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین اور دیگر عہدیداروں نے ڈرون حملوں کے خلاف آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو ملکی خودمختاری کے خلاف قرار دینا ایک جراتمندانہ بیان ہے اور اساتذہ کمیونٹی ان کے بیان کی حمایت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کا بیان موجودہ صورتحال میں حوصلہ افزاء ہے اور انہوں نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے ملکی سالمیت کے خلاف ہیں ان کو روکنے کے لئے اساتذہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔