محکمہ تعلیم ، صحت سمیت مختلف صوبائی محکموں کے دیگر آسامیوں پر ڈیوٹیاں دینے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات مرتب

جمعرات 2 جون 2016 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) محکمہ تعلیم ، صحت سمیت مختلف صوبائی محکموں کے دیگر آسامیوں پر ڈیوٹیاں دینے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات مرتب کر لی گئی ہے ۔ ملازمین کو واپس اپنے محکموں میں ڈیوٹیاں کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے دیگر آسامیوں پر ڈیوٹیاں دینے والے سرکاری ملازمین کو ان کے اصل آسامی اور محکمے میں تعینات کرنے کی ہدایات جاری کی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم کے اساتذہ ، سیکشن افسران ، پبلک ریلیشن آفیسرز کی آسامیوں پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دو سو سے زائد اساتذہ اس وقت دیگر صوبائی محکموں میں کام کر رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت میں تعینات ملازمین غیر ملکی پراجیکٹ اور دیگر پراجیکٹ کے علاوہ بڑے بڑے اداروں میں بھاری تنخواہوں پر کام کر رہے ہیں جس کے باعث ان اداروں کی کارکردگی متاثر ہو ئی ہے ۔ جس کے باعث خیبر پختونخوا حکومت نے فوری طور پر تمام صوبائی محکموں کے ملازمین کو اپنے اصل محکموں میں ڈیوٹیاں دینے کی ہدایات کی ہے تاہم با اثر ملازمین کی جانب سے جن کاتعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے بھی ہے نے واپس اپنے محکموں میں جانے سے انکار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :