عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد اسفند یار ولی اور جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین کی ضلع غربی کی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد

جمعرات 2 جون 2016 21:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی قائد اسفند یار ولی خان اور جنرل سیکریٹری میاں افتخار حسین نے ضلع غربی کی نو منتخب کابینہ اور پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی نو منتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افہمام و تفہیم سے تنظیمی عہدیداران کا انتخاب انتہائی خوش آئند ہے ضلع غربی اور پختون ایس ایف کی صوبائی کابینہ کی تشکیل پر آرگنائزنگ کمیٹی اور متعلقہ پارٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں تنظیموں کی تشکیل ایک انتہائی سنجیدہ عمل ہوتا ہے جس میں سیاسی تدبر کی اشد ضرورت ہوتی ہے،ضلع غربی کے پارٹی عہدیداران و کارکنان نے انتہائی مصائب کا سامنا کرتے ہوئے سیاسی جدوجہد جاری رکھی ضلع غربی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سرفراز جدون اور ارشد سہیل سمیت ضلع کی تمام کابینہ کو مبارک پیش کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ متفقہ طور پر منتخب ضلعی قیادت تنظیم کی فعالیت میں پارٹی کی مرکزی قیادت نے جاری کردہ مشترکہ بیان میں مذید کہا کہ پختون اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر ، جنرل سیکریٹری اوران کی پوری کابینہ تعلیمی اداروں میں اپنے منشور کے پر چار کے لیے شب و روز محنت کریں اور مستقبل میں قوم کی باگ دوڑ سنبھالنے کے لیے اپنے آپ کو ذہنی و فکری طور پر تیار کریں خطے کے پختونوں کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہیقومی تحریک کو اسلاف کے ارمانوں کے مطابق آگے لیکر چلنے کے لیے نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ قومی تحریک میں شامل نوجوان اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور قوم کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرے۔