مدارس نے جہالت وناخواندگی کے خلاف ہردورمیں جہاد کیا،مدارس طلبہ نے نظریاتی اورجغرافیائی تشخص کے لئے عظیم جدوجہد کی ہے، جماعت اسلامی کے مدارس نے ملکی وبین الاقوامی سطح پر اپنا لوہا منوایاہے

جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کا تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

جمعرات 2 جون 2016 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ کم وسائل کے باوجودمدارس نے جہالت وناخواندگی کے خلاف ہردورمیں جہادکیاہے، فروغ اسلام اور دفاع پاکستان میں مدارس کاکرداربہتوں سے بہت اچھاہے۔ مدارس کے طلبہ نے نظریاتی اورجغرافیائی تشخص کیلئے عظیم جدوجہدکی ہے۔ جماعت اسلامی کے مدارس نے ملکی وبین الاقوامی سطح پر اپناآپ منوایاہے ۔

وہ جمعرات کو الخدمت فاؤنڈیشن کے شعبہ مدارس ’تفہیم القرآن‘ کی عبداﷲ گارڈن اسلام آبادمیں سالانہ تقریب تقسیم اسنادوانعامات سے صدارتی خطاب کر رہے تھے۔مدارس کی مشترکہ تقریب میں 87طلبہ وطالبات کوحفظ وناظرہ اوردیگر کوسالانہ سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلبہ وطالبات میں اسناداورانعامات دیے گئے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ مدارس جہالت کے دشمن اور علم کے مراکزہیں سرکاری تعلیمی اداروں نے وسائل کے باوجودایسانتیجہ نہیں دیاجس کی توقع کی جاتی رہی ہے مدارس نے غیرسرکاری سرپرستی اور نیکوکاروں کے تعاون سے محدودوسائل کے باوجودنمایاں کارکردگی دکھائی ہے مدارس کے خلاف وہی لوگ بولتے ہیں جنھوں نے کبھی کوئی مدرسہ دیکھاتک نہیں ۔

ممتازعالم دین مولاناثناء اﷲ نے کہاکہ قرآن پڑھناپڑھانا،سمجھناسمجھاناافضل ہے اورقرآن پر عمل کرناافضل ترین ہے ۔الخدمت مدارس کے سرپرست امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجیدنے کہاکہ مدارس قرآن کے ذریعے معاشرے کے لیے عظیم خدمات انجام دے رہے ہیں مدارس کے تربیت یافتہ طلبہ وطالبات خوش اخلاق اورمنظم ہوتے ہیں جماعت اسلامی کے مدارس فرقہ اورمسلک پرستی جیسی خامیوں سے دور ہیں الخدمت کے مدارس تفہیم القرآن میں تعلیم وتربیت کے ذریعے طلبہ وطالبات کوباشعورمسلمان اورمحب وطن شہری بنایاجاتاہے ۔

تقریب میں جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عبدالوحیدقریشی، الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ مدارس ’تفہیم القرآن ‘ کے نگراں قاری افضل شاکر،علاقہ معززین ،والدین ،اعزہ اورطلبہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :