حلیمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزم کی اہلیہ گرفتار

جمعرات 2 جون 2016 21:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) کراچی میں حلیمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے دہلی کالونی سے ملنے والی لاش کو ننھے عبداﷲ کی ماں تسلیم کرلیا ہے،گزشتہ ماہ 25 تاریخ سے شروع ہونے والی کہانی میں نیا موڑ آگیا اور پولیس نے دہلی کالونی سے ملنی والی لاش کو حلیمہ تسلیم کرلیا جو مانسہرہ کی رہائشی ہے، جبکہ پولیس نے حلیمہ کے قتل میں نامزد ملزم رضوان کی اہلیہ سونیا کوحراست میں لے لیا ہے اور پولیس کوامید ہے کہ رضوان بھی جلد ہاتھ لگ جائے گا،یہ وہی رضوان ہے جس نے حلیمہ کو مبینہ طورپرٹھکانے لگانے کے بعد معصوم عبداﷲ کو ایدھی ہوم کے حوالے کیا تھا،دوسری جانب ایدھی ہوم میں معصوم حرکتوں میں مگن ننھیعبداﷲ کو پتہ ہی نہیں کہ اْس پرکون سی قیامت گزرچکی ہے،باپ گھر چھوڑ گیا تھا،جبکہ ماں کسی کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی جب کہ پولیس نے دہلی کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کو ننھے عبداﷲ کی ماں حلیمہ تسلیم کرتے ہوئے مقدمے کا اندراج کرلیا ہے،پولیس حکام کے مطابق جب حلیمہ کواس کا شوہراقبال چھوڑ کر چلا گیا تھا تب رضوان نے ہی حلیمہ کو دہلی کالونی میں کرائے کا مکان دلایا تھا اوربعدازاں یہی مکان حلیمہ کا مقتل تھا، پولیس نے حلیمہ کی لاش مانسہرہ سے آئے محمد عمر کے حوالے کرنے کی اجازت دے دی مگرابھی اِس کیس کے کئی پہلوؤں سے پردہ اٹھنا باقی ہے کہ کیا رضوان نے ہی حلیمہ بی بی کو قتل کیا، اگرایسا ہوا ہے تو قتل کی وجہ کیا تھی اور رضوان نے ننھے عبداﷲ کو ایدھی سینٹر میں کیوں چھوڑا اورساتھ ہی ساتھ ایدھی ہوم میں اپنا شناختی کارڈ جمع کرا کے خود ہی پولیس کو ثبوت کیوں دے گیا۔

متعلقہ عنوان :