پاکستان میں اعلی تعلیم کا معیار قابل اطمینان ہے‘ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی

ترکی میں کیمبرج انالیٹکا کے زیر اہتمام ایوارڈ تقریب سے خطاب

جمعرات 2 جون 2016 21:26

اسلام آباد/انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے اپنی اعلٰی کارکردگی کے بنیاد پر معاشرے اور حکومت کا اعتماد حاصل کیا ہے. پاکستان میں اعلی تعلیم کا معیار قابل اطمینان ہے جس میں تیزی سے ترقی ہو رہی ہے. وہ کیمبرج انالیٹکا استنبول، ترکی کے زیر اہتمام گلوبل گڈ گورننس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے. ڈاکٹر معصوم یٰسین زئی نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی گڈ گورننس ایوارڈ حاصل بھی کیا. گلوبل گڈ گورننس ایوارڈ گلوبل ڈونرز فورمز ترکی کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کو اعلٰی تعلیم میں ترقی اور خدمات کی بدولت عطاء کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کو حکومت پاکستان کا بھرپوراعتماد اور بھروسہ حاصل ہے جس کی بدولت حکومت نے علی تعلیم کے بجٹ میں دوگنا تک اضافہ کیا ہے اور پاکستانی جامعات اب عالمی سطح کی جامعات سے مقابلہ کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2002 ء سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام سے ملک میں یونیورسٹیوں اور اعلٰی تعلیم کے منظر نامے کو تبدیل کر دیا ہے. ریکٹر جامعہ نے مزید کہا گزشتہ ایک دہائی میں ملک میں جامعات 40 کی تعداد سے بڑھ کر 180 ہو گئی ہے اور طالب علموں کی تعداد 0.2 ملین سے بڑھ کر 1.4 ملین ہو گئی ہے. ڈاکٹر معصوم نے کہا کہ ایچ ای سی کا مشن اعلٰی تعلیم تک آسان رسائی اور معیار کو بڑھانے کیساتھ ساتھ تعلیم کو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور ملک کی ضروریات کے مطابق بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی پاکستان میں ایسے افراد کی تیاری جو اپنے شعبہ میں ماہرین پیدا کرنا اور باہمی رواداری اور برداشت کے رویوں کا فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈاکٹر معصوم بھی ایوارڈ کے لیے کیمبرج انالیٹکا ور گلوبل ڈونرز فورم (GDF) ترکی کا شکریہ ادا کیا اور ایچ ای سی پاکستان کے لئے ایوارڈ کو اعزاز قرار دیا ہے. پاکستان کی تعیمی کمیونٹی نے اس ایوارڈ کے حصول پر ہائر ایجوکیشن کیمشن کو مبارکباد دی اور ان کی امید طاہر کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان میں اعلی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے برابر لانے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔جاری کی جائے گی کا اظہار کیا ہے.

متعلقہ عنوان :