اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف غیر ملکی سازشوں سے آگاہ اور اس خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی سے متاثر ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے، الحمداﷲ قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی، بہادر قبائلیوں کی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل حمایت لائق تحسین ہے، نقل مکانی کرنے والوں کی باعزت اور بروقت واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے گا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب جنرل راحیل شریف کا عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار،آئی ایس پی آر
جمعرات 2 جون 2016 21:22
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف غیر ملکی سازشوں سے آگاہ اور اس خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں، قوم گزشتہ ایک دہائی سے دہشت گردی سے متاثر ہے، آپریشن ضرب عضب کامیابی کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے، الحمداﷲ قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔
جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹر میں فارمیشنکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ شرکاء کو ملک کی داخلی اور خارجی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کانفرنس میں کور کمانڈرز پرنسپل سٹاف آفیسرز اور فارمیشن کمانڈوز نے شرکت کی۔
کانفرنس کے شرکاء نے پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایک دہائی سے زائد عرصہ سے دہشت گردی کاشکار ہے، پاکستان کو کثیر الجہتی اور مختلف اقسام کے چیلنجزدرپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، الحمداﷲ قوم کے عزم سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج نے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار سے دہشت گردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، پاک فوج قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اترے گی۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ راہداری منصوبے کے خلاف غیر ملکی سازشوں سے آگاہ ہیں، اس خواب کی تعبیر کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادر قبائلیوں کی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل حمایت لائق تحسین ہے، نقل مکانی کرنے والوں کی باعزت اور بروقت واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.