اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو بھائیوں کے اغوا کے معاملہ پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو ذاتی حیثیت پر طلب کر لیا

جمعرات 2 جون 2016 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو بھائیوں کے اغوا کے معاملہ پر ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی کو ذاتی حیثیت پر طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سبزی منڈی سے دو شہریوں کو اغوا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میرے بھائی گزشتہ پچیس دن سے لاپتہ ہیں، پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ عدالت نے ایس ایس پی ساجد کیانی کو ذاتی حیثیت پر طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ایس ایس پی دو مختلف رپورٹس سے عدالت کو آگاہ کریں۔ عدالت نے مذید سماعت 13جون تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :