ملک کی آبادی 19 کروڑ 54 لاکھ ہو گئی

10 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار مرد ،9 کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار خواتین شامل ہیں ،اکنامک سروے

جمعرات 2 جون 2016 21:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) حکومت کی طرف سے جاری اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی آبادی 19 کروڑ 54 لاکھ ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری 2015-16 کے اکنامک سروے میں ملک بھر میں 2016 میں آبادی کا تخمینہ 19 کروڑ 54 لاکھ لگایا گیا ہے جن میں 10 کروڑ 9 لاکھ 20 ہزار مرد جبکہ 9 کروڑ 44 لاکھ 90 ہزار خواتین شامل ہیں ۔ سروے کے مطابق 11 کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار افراد شہروں جبکہ 7 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار افراد دیہاتوں میں رہائش پذیر ہیں ۔ اکنامک سروے میں وضاحت کی گئی ہے کہ مذکورہ اعداد و شماروزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے حوالے سے دیئے جا رہے ہیں جبکہ ملک میں آخری مردم شماری 1998 ء میں ہوئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :