اسلام آباد ٗعدالت نے شیخ روحیل اصغر کی عبوری ضمانت 9جون تک منظور کر لی

قابل ضمانت دفعات کا مقدمہ ہے مقدمہ سے بری کیا جائے ٗروحیل اصغر کے وکیل کا موقف کیس کا ریکارڈ آنے دیں میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا ٗ عدالت کے ریمارکس

جمعرات 2 جون 2016 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطاء ربانی نے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی عبوری ضمانت 9جون تک منظور کر لی۔ جمعرات کو ٹریفک حادثہ میں سیکورٹی گارڑ ہلاکت کیس میں رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے تو ان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ قابل ضمانت دفعات کا مقدمہ ہے مقدمہ سے بری کیا جائے۔

تو فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا ریکارڈ آنے دیں میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصضر کی عبوری ضمانت 9جون تک منظور کرلی ۔ سول جج وعلاقہ مجسٹریٹ ہمایوں دلاور نے روحیل اصغر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ تھانہ کوہسار پولیس نے ٹریفک حادثہ میں سیکورٹی گارڈ راز محمد کو ہلاک کرنے کے الزام میں رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :