ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال اور دھرنے کے انتظامات مکمل کر لیے‘عوامی تحریک لاہور

17 جو ن مال روڈ دھرنے کے لیے رابطہ مہم تیز، 4 جون کو لاہور میں ورکرز کنونشن ہو گا،صدارت ڈاکٹر حسن محی الدین کریں گے، یوتھ ،ایم ایس ایم، ویمن لیگ شریک ہونگی

جمعرات 2 جون 2016 20:51

ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال اور دھرنے کے انتظامات مکمل کر لیے‘عوامی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 جون۔2016ء) عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن لاہو رکے زیر اہتمام 17 جون کو ہونے والے احتجاجی دھرنے اور قائد انقلاب ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ 4 جون (ہفتہ) شام چھ بجے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔عوامی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری ورکرز کنونشن کی صدارت اور خصوصی خطاب کرینگے۔

ورکرز کنونشن میں عوامی تحریک لاہور اور منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمزیوتھ لیگ، ویمن لیگ،علماء کونسل ،مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ،عوامی لائرز ونگ شرکت کرینگے۔تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیرحافظ غلام فرید نے ورکرز کنونشن کی تیاریوں اور 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ساتھ مال روڈ پر ہونے والے احتجاجی دھرنے کے سلسلے میں بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کنونشن میں 17 جون کے احتجاجی دھرنے کے سلسلے میں تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان پروگرام کی تیاریوں ،انتظامات اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے جائزہ رپورٹ پیش کرینگے۔

(جاری ہے)

امیر لاہور نے مزید کہا کہ 17 جون کے دھرنے کو تاریخ ساز بنانے کیلئے منہاج القرآن لاہور اور عوامی تحریک لاہور نے گھر گھر عوامی رابطہ مہم تیز کر دی ہے۔انقلاب کے پیغام اور 17 جون کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کے عوام ہمارے ساتھ ہیں۔17 جون کو دنیا دیکھے گی کہ مال روڈ پر عوامی تحریک کے علاوہ اتحادی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو ظلم، کرپشن، ناانصافی، مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،لاہور کے غیور عوام 17 جون کو ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر ظالم نظام اور قاتل حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج ہونگے اور یہ پیغام دینگے کہ ظلم اور بربریت کی سیاہ رات اب ختم ہونے والی ہے اور انشاء اﷲ بہت جلد انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔