پٹھانکوٹ واقعہ:بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان کو کلین چٹ دیدی، پاکستانی حکومت یا کسی ایجنسی کی سازش کے شواہد نہیں ملے۔ ڈی جی شرد کمار

حملے میں ملوث اندرونی عناصر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں،پٹھانکوٹ واقعے کی بھارت میں تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔جبکہ اب پاکستان میں تحقیقات کیلئے جانے کے منتظر ہیں۔سربراہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی کی بھارتی چینل سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جون 2016 20:45

پٹھانکوٹ واقعہ:بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پاکستان کو کلین چٹ دیدی، ..

انڈیا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) :بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی نے پٹھانکوٹ واقعہ میں پاکستان کو کلین چٹ دیدی ہے،پٹھانکوٹ واقعہ کو کھنگالنے کے باوجودبھارت کو پاکستان کے خلاف شواہد نہ مل سکے۔

(جاری ہے)

بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈی جی شرد کمارنے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹھانکوٹ واقعے میں پاکستانی حکومت یا پاکستانی خفیہ ایجنسی کی سازش کے شواہد نہیں ملے۔حملے میں ملوث اندرونی عناصر کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ شرد کمار نے کہا کہ پٹھانکوٹ واقعے کی بھارت میں تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔جبکہ اب پاکستان میں تحقیقات کیلئے جانے کے منتظر ہیں۔