رواں مالی سال کے دوران معاشی نمو 4.7فیصد رہی ،ہدف 5.5فیصد تھا ، حکومت زرعی شعبہ کے ہداف حاصل نہیں کرسکی ، ریلوے کی کارکردگی میں 9ماہ میں 13.8فیصد بہتری آئی ،کپاس کی فصل میں 28فیصد کمی ہوئی ،اس سے معاشی نمو پر بہت برا اثر پڑا

وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 2 جون 2016 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران معاشی نمو 4.7فیصد رہی جبکہ ہمارا ہدف 5.5فیصد تھا ، حکومت زرعی شعبہ کے ہداف حاصل نہیں کرسکی ، ریلوے کی کارکردگی میں 9ماہ میں 13.8فیصد بہتری آئی ہے ،کپاس کی فصل میں 28فیصد کمی ہوئی جس سے معاشی نمو پر بہت برا اثر پڑا۔ وہ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اقتصادی جائزہ رپورٹ پیش کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کے ہداف حاصل نہیں ہوسکے،مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی نے اہم کردار ادا کیاہے،ریلوے کی کارکردگی میں 9 ماہ میں 13.8فیصد بہتر ہوئی ہے۔اسحاق ڈار نے کہاکہ کراچی میں امن وامان بہتر ہونے پر ہول سیل سیکٹر میں معاشی نمو 4.7فیصد آئی ہے جبکہ پچھلے سال معاشی نمو2.63فیصد تھی،معاشی نمو 4.7فیصد رہی جبکہ ہمارا ہدف 5.5فیصد تھا۔وزیر خزانہ نے کہاکہ کپاس کی فصل میں 28فیصد کمی ہوئی جس سے معاشی نمو پر0.5فیصد اثر پڑا اگر کپاس کی فصل کا نقصان نہیں ہوتا تو معاشی نمو 5.1فیصد رہتی۔انہوں نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی نمو میں ترقی 6.4فیصد رہی،اگلے مالی سال کیلئے شرح نمو 6.02فیصد سے کم کر کے5.6فیصد کر رہے ہیں،مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں کمی نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :