لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے کوششیں جاری رہنی چاہئیں

صدر ممنون حسین کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقا ت میں گفتگو

جمعرات 2 جون 2016 19:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے لیے کوششیں جاری رہنی چاہئیں ۔ وہ جمعرات کو یہاں ایوان صدر میں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے ملاقا ت میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صدر مملکت کی نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی تعریف کی اور اور کہا کہ صدر مملکت کا خطاب جامع تھا جس میں تمام اہم موضوعات پر بات کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت نے جمہوریت اور ملکی ترقی کے لیے قیمتی تجاویز بھی دیں۔صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے اور معیاری تعلیم و صحت کی سہولتیں دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر ملک محمد رفیق رجوانہ نے صدر مملکت کو پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔