وزیراعظم صحت یاب ہورہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب

ڈاکٹر وزیراعظم کی صحت سے مطمئن ہیں،ڈاکٹرز نے آئی سی یو کے اندر وزیراعظم کو واک بھی کروائی،وزیراعظم سے آج بات چیت بھی ہوئی ہے۔شہباز شریف اور حسین نواز کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 2 جون 2016 19:50

لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور حسین نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم صحت یاب ہورہے ہیں،ڈاکٹر وزیراعظم کی صحت سے مطمئن ہیں۔ڈاکٹرز نے آئی سی یو کے اندر وزیراعظم کو واک بھی کروائی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ابھی آئی سی یو میں ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو ابھی کمرے میں منتقل نہیں کیا گیا۔وزیراعظم کو ہلکی پھلکی غذا دی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم سے آج بات چیت بھی ہوئی ہے۔حسین نواز نے کہا کہ وزیراعظم کو پاکستان کے سیاسی قائدین اور دنیا بھر سے صحت یابی کیلئے پیغامات موصول ہوئے ہیں.جنہیں وزیراعظم تک پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام وزیراعظم کی مکمل صحت یابی تک دعائیں جاری رکھیں۔