روسی سفیر کی طرف سے روس کے قومی دن کے موقع پر استقبالیہ کا اہتمام

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، گورنر پنجاب

جمعرات 2 جون 2016 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 جون۔2016ء) روسی سفیر الیکسی وائے ڈیڈوف نے دوسرے روز یہاں روس سے قومی دن کے موقع پر ایک مقامی ہوٹل میں پرتکلف استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر گورنر رفیق راجوانہ ، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف ، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور خارجہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر سید طارق فاطمی کے علاوہ بڑی تعداد میں سفارتکار اور سول سوسائٹی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نمائندگی سینیٹر اعتزاز احسن نے کی۔ تقریب کے آغاز میں پاکستان اور روس کے قومی ترانے بجائے گئے، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اخبار نویسوں کے ساتھ مختصر ملاقات میں روسی سفیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اپنی اقتصادی و سماجی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے مستقبل میں روشن امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت میں اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات اس وقت دوستی اور خوشگواریت کے نئے مرحلے سے گزر رہے ہیں، ایسا روس کے ساتھ مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کے ذریعے فریم ورک ڈویلپمنٹ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی معاہدوں یا مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہونیوالے ہیں، پاکستان اور روس کے درمیان اہم سیاسی و سلامتی کے مسائل پر باہمی مفاہمت قائم ہوئی ہے اور افہام و تفہیم کے میکانیزموں کے ذریعے ادارہ جاتی دوطرفہ تعلقات قائم ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر مسلسل رابطے جاری ہیں، روس کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعلقات کے ساتھ گزشتہ چند برسوں میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، روسی وزیر توانائی کے گزشتہ سال اسلام آباد کے دورے کے دووران 2بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے نارتھ، ساؤتھ گیس پائپ لائن کے منصوبوں پر دستخط کئے گئے10100 کلو میٹر لمبی پائپ لائن کو کراچی سے لاہور تک گیس کی ترسیل کیلئے استعمال کیا جائے گا، روس کی مختلف سرکاری ملکیت توانائی کی کمپنیوں نے پاکستان کے متعدد توانائی منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور روس کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے قائم ہیں تو گزشتہ کئی برسوں سے دفاع کے شعبے میں تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

متعلقہ عنوان :