منشیات فروش سے 5کلو ہیروئن اور 5کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 2 جون 2016 19:48

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) سمبڑیال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش سے 5کلو ہیروئن اور 5کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق قبضہ میں لی گئی منشیات کی قیمت کروڑوں بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر عابد علی خان کی خصوصی ہدایت پر اے ایس آئی محمد ارشد خان نے پولیس ملازمین کے ہمراہ محلہ حمید پورہ میں عرصہ سے منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ملزم محمد آصف ولد غلام رسول کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے فروخت کیلئے موجود اعلیٰ کوالٹی کی 5کلو ہیروئن اور 5کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس جس کی مجموعی قیمت پولیس ذرائع کے مطابق 1کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے قبضہ میں لیکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :