وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’صاف پانی۔ ہماری ذمہ داری‘‘ کے تحت پنجاب صاف پانی کمپنی اگلے دو سالوں میں پنجاب کے ہر گاؤں تک پینے کا صاف پانی پہنچائے گی
ذیشان حیدر جمعرات 2 جون 2016 19:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 جون۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن ’’صاف پانی۔ ہماری ذمہ داری‘‘ کے تحت پنجاب صاف پانی کمپنی اگلے دو سالوں میں پنجاب کے ہر گاؤں تک پینے کا صاف پانی پہنچائے گی۔ کمپنی کے واٹر پلانٹس سے پنجاب بھر کی 41 فیصد آبادی تقریباً 23ملین افراد کے پاس 2018ء تک پینے کا صاف پانی مہیا ہوگا۔ کمپنی کی سروے ٹیمیں لاہور کے گردونواح اور قصور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں اپنا ابتدائی کام مکمل کرنے کے قریب ہیں۔
کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل و ایم این اے رشید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں چیف ایگزیکٹو پنجاب صاف پانی کمپنی وسیم اجمل، لاہور ڈویژن کے ڈی سی اوز اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو صاف پانی کے حوالے سے آج بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں بتایا گیا کہ صاف پانی کے حوالے سے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں کی ضروریات و تقاضوں کے مطابق تمام صوبے کو 8 پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
مختلف علاقوں میں پانی میں موجود آلودگی اور کیمیائی ثقافتوں کے پیش نظر ریورس آسموس، الٹرافلٹریشن پلانٹس اور ٹریڈیشنل فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت شمسی توانائی کے ساتھ ساتھ بوقت ضرورت نیشنل گرڈ کی بجلی سے بھی پانی فراہم کریں گے۔ منصوبے کے موثر نفاذ کے لیے بین الاقوامی انجینئرنگ مینجمنٹ کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ وہ تجزیہ کے ساتھ ساتھ منصوبے کے ڈیزائن اور تکمیل تک کے مراحل کی نگرانی کے فرائض بھی سر انجام دے سکیں۔پہلے مرحلے میں 121 ارب روپے کی لاگت سے 14 کنٹریکٹ کیے جائیں گے۔ اس سے 10 اضلاع (قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، لودھراں) کی 35 تحصیلوں میں 2کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا۔ 15 ماہ میں پہلا مرحلہ مکمل ہوگا جبکہ دوسرا مرحلہ فروری 2018 اور تیسرا مرحلہ اپریل 2018 تک مکمل ہوگا جس سے پورے پنجاب کے دیہی علاقے اس نعمت سے مستفید ہو سکیں گے۔جنوبی پنجاب کی تحصیلوں لودھراں، خانپور، حاصل پور، دنیا پور اور منچن آباد میں اس منصوبے پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ جہاں 116 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے جا رہے ہیں۔ اب تک یہاں ایک ارب روپے سے زائد کی لاگت سے 80 فلٹریشن پلانٹس سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے۔ جس سے اڑھائی لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو رہے ہیں۔یہ منصوبہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جس سے نہ صرف مقامی افراد کو پینے کا صاف پانی حاصل ہوگا بلکہ روزگار کے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ لوگوں کو آلودہ پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے نجات ملے گی اور ان کے معیار زندگی میں خوشگوار تبدیلی آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.